اگر مقدر میں نہ ہو تو نہیں ملتی، میں نے کر کے دیکھ لی ہے محبت سچی بھی.
میں نے دل کی ہر دھڑکن کو اس کے نام کر دیا تھا، ہر دعا میں اس کا ذکر کیا تھا، ہر خواب میں اس کا چہرہ بسایا تھا مگر پھر بھی وہ میرے نصیب میں نہ لکھا گیا، میں نے وفا کی حدوں کو چھوا، خود کو مٹا کر بھی اسے چاہا، اس کی خوشیوں میں اپنی خوشی ڈھونڈی، اس کے غموں میں خود کو جلایا، لیکن شاید محبت صرف چاہنے کا نام نہیں بلکہ ملنے کا نصیب بھی مانگتی ہے جو مجھے کبھی ملا ہی نہیں، میں نے وقت کے ہر لمحے کو اس کے انتظار میں گزارا ہر گزرتی شام کو امید سے باندھا کہ شاید آج وہ لوٹ آئے، شاید آج وہ مجھے اپنا کہہ دے مگر وقت نے ہر بار مجھے خالی ہاتھ لوٹا یا، میں نے اپنے آنسوؤں کو چھپانا سیکھ لیا، اپنے درد کو خاموشی میں دفن کرنا سیکھ لیا مگر دل ہے کہ مانتا ہی نہیں وہ اب بھی اسی ایک نام پر آکر رک جاتا ہے، میں نے خود کو ہزار بار سمجھایا کہ جو تمہارا نہیں وہ کبھی تمہارا ہو بھی نہیں سکتا مگر محبت دلیل نہیں مانتی وہ تو بس ہو جاتی ہے اور پھر ساری زندگی ایک ادھوری کہانی بن کر رہ جاتی ہے، میں نے اسے کھونے کے بعد یہ جانا کہ سچی محبت بھی ہر کسی کو نہیں ملتی، کچھ لوگوں کے نصیب میں صرف چاہنا لکھا ہوتا ہے پانا نہیں، میں نے اس کے بغیر جینا بھی سیکھ لیا ہے مگر سچ تو یہ ہے کہ جینا اور زندہ رہنا دو الگ چیزیں ہیں میں بس زندہ ہوں لیکن، دل اب بھی وہیں کہیں اس کے پاس رہ گیا ہے، اور میں خالی ہاتھ اس دنیا میں چل رہا ہوں، یہ مان کر کہ اگر مقدر میں نہ ہو تو نہیں ملتی، چاہے محبت کتنی ہی سچی کیوں نہ ہو، چاہے دل کتنی ہی شدت سے کیوں نہ چاہے کچھ کہانیاں بس ادھوری رہنے کے لیے ہی لکھی جاتی ہیں اور میری انہی ادھوری ... کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے،"
2026-10-01 14:09:53
9
A👩❤️💋👨✈️ :
plzz download on
2026-09-29 15:56:22
14
—͟͞͞★🚩☠JEᖇᖇY×͜×长𝐼𝙉๕☠🚩—͟͞͞★ :
Need active and cute gc members
2026-09-28 09:02:02
8
Aʟɪ😉 :
Han Kaho na Kaho bas kehtii raho Tum ko humsy..............[Big LOL]
2026-09-30 07:29:18
6
Rifsataruma :
2026-09-27 06:37:17
13
premkivibe1 :
oh wow
2026-10-18 12:01:49
2
👑M u r s h a d👑 :
Jan
2026-09-27 13:23:29
12
Hammad gujjar 469 :
nice
2026-09-27 04:21:36
8
شین🟢خالئ :
2026-09-27 14:02:56
7
RAJU BHAI ❤️🔥 :
2026-09-26 14:43:08
7
Adil Sohail :
🥰🥰🥰🥰
2026-09-26 11:14:56
7
🐺 حامد :
2026-09-27 06:04:34
6
crush🫀✅ :
hayeeeee
2026-10-02 09:58:10
2
nouman bhatti badsha :
2026-09-26 10:55:07
4
👀🥀 Ⓓⓐⓝⓘ جٹ :
kasem kha ki kho Tum ko ham sy Pyar h 🙈😘😘😘🥰🔥🖇️💞😍🫰👻😇